پشاور(پ ر)صوبائی صدر ایمل ولی خان کی طرف سے آیاز وزیر کو جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے آیاز وزیر نے کہا کہ نئے اضلاع کے انتخابات میں اُس نے اور اُس کے خاندان نے پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے حتیٰ الوسع کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ طالبعلمی سے اسی تحریک کیساتھ وابسطہ ہیں اور تا دم مرگ پارٹی کے ایک کارکن کی حیثیت سے اپنی وابستگی جاری رکھیں گے، انہوں نے صوبائی صدر کو باور کرایا کہ وہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے اور پھر بھی اگر پارٹی امیدوار اور پارٹی کی نظر میں انہوں نے کوئی کوتاہی کی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں اور آئندہ کس قسم کی کوتاہی اور خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوں گے، انہوں نے صوبائی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کی ترقی اور فروغ کیلئے دن رات محنت کریں گے اور آئندہ کسی قسم کے شکایت کا موقع نہیں دیں گے، صوبائی صدر نے اس موقع پر کہا کہ کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہواور پارٹی نظم و ضبط اور آئین کے خلاف ورزی میں اتنی حد تک نہ جائیں کہ پھر معذر ت خواہانہ رویہ اپنائیں، انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے، لیکن پارٹی نظم و ضبط کا نام ہے اور سزا اور جزا کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔