2019 April آصف علی زرداری کا ایمل ولی خان کو فون ، کامیابی پر مبارکباد

آصف علی زرداری کا ایمل ولی خان کو فون ، کامیابی پر مبارکباد

آصف علی زرداری کا ایمل ولی خان کو فون ، کامیابی پر مبارکباد

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے نو منتخب صوبائی صدر ایمل ولی خان کو ٹیلی فون کیا ہے اور صوبائی صدارت کیلئے بلا مقابلہ انتخاب پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ، ،سابق صدر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے صدر جمہوری اقدار کا تسلسل جاری رکھیں گے،دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کی بقا اور ملک کی سالمیت کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں