عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی یونٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے سید سالم علی صدر اور محمد مصطفی شیخ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں مرکزی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی انتخابی اجلاس ملتان میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارتی مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے کی جبکہ داؤد خان اچکزئی ، منظور احمد خان اور عمر خان گردیزی بھی اس موقع پر موجود تھے، اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے اے این پی سرائیکی کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق سید سالم علی صدر اور محمد مصطفی شیخ جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ، کابینہ کے دیگر ممبران میں سینئر نائب صدر مرزا مقصود بیگ،نائب صدر اول ڈاکٹر اکرم ،نائب صدر دوم خواجہ یاسین ،نائب صدر خاتون شمیم اختر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خالد محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ فیضان،سیکرٹری اطلاعات محمد اکرم چوہان اور جائنٹ سیکرٹری خاتون جویریہ شامل ہیں۔