عوامی نیشنل پارٹی نے شمالی وزیرستان میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا ، اس سلسلے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر باز محمد خان ،صوبائی ترجمان صدرالدین مروت اور دیگر قائدین نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر مختلف مقامات پر اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا اور قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات بارے تفصیلی غور کیا گیا، پارٹی رہنماو¿ں نے کہا کہ اے این پی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور قبائلی اضلاع کے انضمام کیلئے کی جانے والی کوششوں کے آغاز کا سہرا اے این پی کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد قبائلی علاقوں میں تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی اور عوام کی املاک ، روزگار اور سہولیات زندگی کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔