پشاور (پ۔ر) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے انتخابات مکمل ہو گئے ، اصغرخان اچکزئی آئندہ چار سال کیلئے اے این پی بلوچستان کے صدر اورمہابت کاکا جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ، اس سلسلے میں اے این پی بلوچستان کی صوبائی کونسل کا انتخابی اجلاس زیر نگرانی مرکزی الیکشن کمیشن منعقد ہوا ۔انتخابی اجلاس میں صدارت اور جنرل سیکرٹری سمیت 13رکنی کابینہ کے لئے تمام عہدوں پر مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں اصغرخان اچکزئی اے این پی بلوچستان کے صدر اورمہابت کاکا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، کابینہ کے دیگر ممبران میں عمرفاروق سینئر نائب صدر،باری آغا ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حاجی اصغرخان ترین نائب صدر اول، حاجی انورشاہ نائب صدردوم، اسداچکزئی صوبائی ترجمان، صابرخان مندوخیل سیکرٹری مالیات، حیات خان حیات کلچرل سیکرٹری، ایمل خان ایسوٹ لیبرسیکرٹری، ہدایت اللہ جائنٹ سیکرٹری اول، عبدالسلام خان جائنٹ سیکرٹری دوم اور سمیع آغا آفس سیکرٹری شامل ہیں ۔میاں افتخار حسین نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جمہوری اقدار اے این پی کا وطیرہ ہے اور جمہوریت کی بالادستی کی بات کرنے والی اے این پی کے اندر بھی عہدیداروں کا چناؤ جمہوری طریقوں سے ہوتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ عوام کی مشکلات و مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔