2019 April نیب چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپٹ ٹولے کو ڈرائی کلین کر کے نوکری پکی کرنے میں مصروف ہیں،ایمل ولی خان

نیب چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپٹ ٹولے کو ڈرائی کلین کر کے نوکری پکی کرنے میں مصروف ہیں،ایمل ولی خان

نیب چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپٹ ٹولے کو ڈرائی کلین کر کے نوکری پکی کرنے میں مصروف ہیں،ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیب پی ٹی آئی کے کرپٹ مافیا کی واشنگ مشین ہے جو پی ٹی آئی کے چوروں کو ڈرائی کلین کر کے سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی ضلع پشاور کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ پشاور کی کابینہ سے حلف لیا اور انہیں ایک بار پھر مبارکباد پیش کی، اجلاس سے اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے بھی خطاب کیا، صوبائی کابینہ کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے، ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی تنظیمیں اس کی بنیاد ہوتی ہیں اور تمام اجلاع نچلی سطح پر کام کا آغاز کرتے ہوئے تنظیموں میں کمی کو فوری دور کریں ، انہوں نے کہا کہ میں خود رمضان سے قبل مختلف اضلاع کے دورے کروں گا جس کے دوران تنظیموں کے ساتھ ساتھ ناراض ساتھیوں کو منانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی، ایمل ولی خان نے خواتین عہدیداروں پر بھی زور دیا کہ تحریک میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے میدان میں نکلیں کیونکہ باچا خان کی خدائی خدمتگار تحریک میں خواتین کا کردار اور قربانیاں مسلمہ ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص پارتی آئین سے بالاتر نہیں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ایمل خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پارٹی میں سزا و جزا کا عمل شروع کیا جائے گا،تحفظات کے اظہار کیلئے پارٹی کے اندر تمام فورمز موجود ہیں تاہم تنقید یا تحفظات کیلئے میڈیا ،سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کا استعمال آئین کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی ترقی کیلئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی پاکستان کی ترقی کو اولیں ترجیح سمجھا جائے گا جس کیلئے ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلط وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چور اور ڈاکو کہتا ہے لیکن سب سے بڑے کرپت مافیا کو ساتھ ملایا ہوا ہے، پرویزخٹک نے کرپشن کی تاریخ رقم کر دی ہے لیکن وہ پی ٹی آئی اور نیب کی چھتری تلے محفوظ ہے، ایمل ولی خان نے کہا کہ نیب نے ڈرائی کلین کی دکان کھولی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کے تمام کرپٹ لوگوں کو کلین چٹ دے کر سیاسی مخالفین کو ان کے راستے سے ہٹا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اپنے گھر کیلئے بھیک مانگنے والا احسان فراموش آج اسی کو چور کہتا ہے اور اپنی مرھومہ والدہ کا نام کیش کر کے اربوں کی چوری میں ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نیازی نے تمام پارٹیوں کا ریجکٹڈ مال اکٹھا کر کے اپنی جماعت بنا لی اور آج ان کی صورت میں آج پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے نہیں بلکہ ہ فوج کے نمائندے بیٹھے ہیں،انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی اڑان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تمام تباہی کی ذمہ دار وہ قوتیں ہیں جنہوں نے امریکی ڈالر بند ہونے کے باعث نیازی کو قوم پر مسلط کیا تاکہ عوام کی کھال اتاری جا سکے۔ایمل ولی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے خلاف بھی سازشیں جاری ہیں اور اگر ایسا کوئی گھناؤنا کام کیا گیا تو اے این پی سب سے پہلے میدان میں ہوگی۔

شیئر کریں