عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ احتجاج پر مجبور ہیں جبکہ ڈاکٹر برادری کی موجودہ ہڑتال تبدیلی سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کی موجودہ ہڑتال کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے. ا±نہوں نے کہا کہ حکمران جائز مطالبات کیلئے احتجاج پر مجبور ڈاکٹر برادری کے مسائل سے غافل ہیںاور حکومت اس بحران کو حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، ایمل ولی خان نے کہا کہ ماہ صیام کی آمد سے قبل ملازمین کااحتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کیلئے عوامی مسائل کا حل کوئی معنی نہیں رکھتا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں ،انسانی جانیں بچانے والے مسیحاو¿ں کے مسائل حل ہونے چاہئیں، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز بھی اپنے فرائض احسن انداز سے ادا کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مسئلے کا فوری حل نکالے،انہوں نے اے این پی کی ذیلی تنظیم ملگری ڈاکٹران کی نئی کابینہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر برادری اور اے این پی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔