پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبے کے کونے کونے میں پارٹی قیادت ناراض کارکنا ن پر جرگے کرکے اُن کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت پر آمادہ کریگی۔

باچا خان مرکز پشاور میں پارٹی کے سابقہ دیرینہ کارکن اور عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماء شیرزمان خان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیرزمان خان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی،موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پختونوں کے ساتھ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے کہ وہ اپنے لیے کسی دوسرے سیاسی جماعت کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ پختونوں کا یہ قومی تحریک روزاول سے پختونوں کے حقوق کیلئے لڑتی آرہی ہے اور جمہوری اور سیاسی طریقے سے پختونوں کیلئے بہت سے کارنامے سرانجام دینے کے بعد آج بھی پختون سرزمین پر امن کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے

یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں دوبارہ شمولیت کرنے والے شیرزمان خان پاکستان عوامی ورکزر پارٹی کے بانی رہنماء اور سابق ٹاون ناظم رہے ہیں

شیرزمان خان 20 سال تک اے این پی کے ساتھ وابسطہ رہے، پھر اپنی سیاسی جماعت بنانے کے بعد آج ایک بار پھر اے این پی میں شامل ہوگئے ہیں۔