2019 بونیر، محکمہ تعلیم میں مہینوں سے خالی عہدے، اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

بونیر، محکمہ تعلیم میں مہینوں سے خالی عہدے، اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

بونیر، محکمہ تعلیم میں مہینوں سے خالی عہدے، اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

پشاور (پ ر) ضلع بونیر میں محکمہ تعلیم کے چار کلیدی عہدے کئی مہینوں سے خالی پڑے ہیں جس کے خلاف اے این پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک کی جانب سے جمع کرائی گئی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع بونیر میں ڈی ای او میل و فی میل اور ڈپٹی ڈی ای او میل و فی میل کے عہدے کئی مہینوں سے خالی پڑے ہیں جسکی وجہ سے ضلع بونیر میں آئے روز رتعلیمی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بار بار یاددہانیوں کے باوجود مذکورہ آسامیاں خالی کیوں ہیں، حکومت وقت ہی بہتر جواب دے سکتی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع بونیر تعلیمی لحاظ سے زرخیز علاقہ ہے اور شرح تعلیم سے حوصلہ افزا و اطمینان بخش نتائج دینے والا ضلع ہے لیکن محکمے کی طرف سے عدم دلچسپی نے کئی سنجیدہ سوالات پیدا کئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق کسی بھی ضلع میں انتہائی چار اہم محکمے کے چار کلیدی عہدوں کا خالی رہنا کتنے مشکلات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، حکومت کو تعلیم کے فروغ کی خاطر اور طالبعلموں کے وسیع تر مفاد میں یہ اہم عہدے فور پر پر کرنے چاہئیے۔ محکمہ تعلیم کو خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے جنگی اور ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات اٹھانے چاہئیے تاکہ ضلع میں تعلیمی ماحول اور تعلیم سے متعلقہ معاملات مزید متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں