2019 تربیلا جھیل کشتی متاثرین کی مالی مدد،اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

تربیلا جھیل کشتی متاثرین کی مالی مدد،اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

تربیلا جھیل کشتی متاثرین کی مالی مدد،اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی

پشاور( پ ر)تربیلا جھیل میں کشی ڈوبنے کے واقعہ سے متاثرین کی مالی مدد اور اعلان کردہ پیکج سے محرومی کے خلاف اے این پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادی۔ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کی جانب سے جمع کرائی گئی توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تربیلا جھیل (ہری پور) گندف میں چند ماہ پہلے ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں حلقہ پی کے 24شانگلہ اور دیگر علاقوں کے کئی لوگ ڈوب گئے تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن پیکج صرف ان لوگوں کو دیا گیا جن کی لاشیں ملی ۔ دیگر افراد کو ابھی تک مذکورہ پیکج کی مد میں کوئی امداد نہیں ملی ہے۔ نوٹس میں وزیربرائے محکمہ امداد و بحالی و آباد کاری کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ اس پیکج سے محروم رہ جانے والے لواحقین کو بھی جلدازجلد رقم ادا کی جائے تاکہ انکی مالی مدد ہوسکے

شیئر کریں