پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے صوبہ سندھ کی کابینہ کے تمام عہدوں پر انتخاب کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اس بات کا فیصلہ مرکزی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ، شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار6 ،7اور8اپریل تک اپنی درخواستیں مردان ہاؤس کراچی میں مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبر یونس بونیری کے پاس جمع کرا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں 12اپریل تک واپس لی جا سکیں گی ، صوبائی کابینہ کیلئے انتخاب14اپریل کو صبح10بجے مرکزی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو گا۔