پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور چیئرمین پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 10مئی بروز جمعہ سہ پہر 3بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کیا ہے ، اجلاس میں قبائلی اضلاع میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ، پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار حسین بابک نے بورڈ کے تمام ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔