عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کے تمام عہدوں پر انتخاب کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اس بات کا فیصلہ مرکزی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ، شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار 2،3اور4اپریل تک باچا خان مرکز پشاور سے درخواست نامزدگی فارم حاصل کر کے اپنی درخواستیں اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکزپشاور میں جمع کراسکتے ہیں،جبکہ امیدوار اپنی درخواستیں 8اپریل تک واپس لے سکیں گے ، صوبائی کابینہ کیلئے انتخاب10اپریل کو صبح10بجے باچا خان مرکز پشاور میں مرکزی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو گا۔