پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس بروز پیر19اگست دن گیارہ بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کیا ہے، اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور،نئے اضلاع میں گزشتہ ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے گی۔صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔