پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کا انتخابی اجلاس کل بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے باچا خان مرکز میں صوبائی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو گا ، اجلاس میں آئندہ چار سال کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ کابینہ کا انتخاب عمل میں لا یا جائے گا۔

دریں اثنا صوبائی الیکشن کمیشن نے سٹی ڈسٹرکٹ کے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو دن گیارہ بجے باچا خان مرکز میں طلب کیا ہے اس موقع پر ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران بھی موجود ہونگے۔