پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کی کابینہ تشکیل دے دی گئی ،شاہ حسین شنواری صدر اور صدیق چراغ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ضلع خیبر کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی الیکشن کمیٹی کے ممبران ، کونسل ارکان اور مشران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے شاہ حسین شنواری صدر جبکہ صدیق چراغ جنرل سیکرٹی منتخب کر لئے گئے ، صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردارحسین بابک نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ اپنے نو منتخب صدر کی قیادت میں پارٹی کی فعالیت اور عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔