پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے قبائلی اضلاع میں آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تیاری اور رابطوں کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی سلیم خان ایڈوکیٹ،میاں سید لائق باچہ،شیخ جہانزادہ،شاہ حسین شنواری اور شیر اللہ وزیر پر مشتمل ہو گی اوریہ کمیٹی قبائلی اضلاع میں رابطہ عوام مہم ، آئندہ صوبائی و بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی شرکت سے متعلق قبائلی اضلاع کے زمینی حقائق کی بنیاد پر تجاویز پر مبنی رپورٹ تیار کرے گی۔