پشاور ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ کی کابینہ کا انتخاب 6اپریل کوہو گا، صوبائی الیکشن کمیشن نے سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ، اس بات کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک کی زیر صدارت کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا،الیکشن کمیشن کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ، شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار 3اور 4اپریل کو اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، الیکشن 6اپریل بروز ہفتہ سہ پہر3بجے باچا خان مرکز میں ہونگے جس میں آئندہ چار سال کیلئے پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن امیدواروں نے پہلے سے درخواستیں جمع کر ا رکھی ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔