پشاور( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبائی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس27نومبر 2019ء بروز بدھ دوپہر 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں طلب کرلیا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی، ملکی و بین الاقوامی صورتحال، تنظیمی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ ضلعی صدور اضلاع کی کارگزاری رپورٹس پیش کریں گے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق ایجنڈے میں پارٹی کو مزید منظم، فعال اور متحرک بنانے کیلئے حکمت عملی اور لائحہ عمل بنانا شامل ہیں۔صوبائی مجلس عاملہ کے تمام اراکین کو بروقت اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے