پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ایبٹ آباد کی کابینہ تشکیل دے دی گئی ، سید شاہد رضا ؤئندہ چار سال کیلئے ضلع ایبٹ آباد کے صدر اور راجہ سید احمد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، اس سلسلے میں تنظیمی اجلاس ایبٹ آباد میں زیر نگرانی صوبائی الیکشن کمیشن منعقد ہوا ،اجلاس میں ضلعی الیکشن کمیٹی کے ممبران سمیر کونسل ممبران اور مشران نے بھرپور شرکت کی،کابینہ کیلئے جو درخواستیں موصول ہوئیں اس کے مطابق تمام کابینہ بلا مقابلہ منتخب کر لی گئی ،صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے نو نتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے ممبران اپنے نو منتخب صدر کی قیادت میں پارٹی کے آئین و ڈسپلن کے اندر رہتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ضلع میں پارٹی کی مزید فعالیت اور مضبوطی کیلئے گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کریں گے، صوبائی الیکشن کمیشن کے ممبران خورشید خٹک ارم فاطمہ اور دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔