پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نئے اضلاع میں کامیاب اور مؤثر انتخابی مہم چلانے اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کی بہترین کاوشوں پر پارٹی عہدیداروں، تنظیمی عہدیداروں،صاحب الرائے مشران،پارٹی کارکنوں اور تمام ذیلی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے تہنتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع میں مؤثر انتخابی مہم کے ذریعے پارٹی کے ووٹ بنک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں مخصوص حالات اور واقعات کے نتیجے میں رابطوں کا فقدان دیکھنے میں آیا تاہم ماضی کے مقابلے میں اس بار مخصوص علاقوں میں رابطے بحال ہونے کے بعد پارٹی کے گراف میں مثبت اضافہ ہوا جو قابل ستائش و حوصلہ افزا ہے، ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ تمام پارٹی امیدوار،عہدیدار اور کارکن اسی جذبے کے ساتھ پارٹی کی فعالیت کیلئے محنت کریں اور مزید مؤثر و منظم انداز میں رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔