نواز شریف کی رہائی کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ،حاجی غلام احمد بلور 
نیب نے کس کے کہنے پر جھوٹے اور بد نیتی پر منبی کیسز بنائے؟۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے نواز شریف کی سزا معطلی اور ان کی رہائی کے فیصلے کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے تمام اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو جھوٹے کیسز بنائے گئے ان کا یہی انجام ہونا تھا، حاجی غلام بلور نے کہا کہ نیب نے کس کے کہنے پر جھوٹے کیسز بنائے جو سراسر بدنیتی پر مبنی تھے ،انہوں نے رہائی کا فیصلہ دینے والے ججوں اور عدلیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کا فیصلہ عوام کے دلوں کی آواز تھا۔