اے این پی کی مرکزی کونسل کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس یکم اکتوبر بروز پیر دن گیارہ بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے ۔
ایجنڈا
۔ انٹرا پارٹی الیکشن
۔ موجودہ سیاسی صورتحال
۔ مرکزی صدر کی اجازت سے کسی بھی اہم نکتے پر بحث کی جا سکتی ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے تمام صوبائی صدور کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ صوبوں کے مرکزی کونسلران کی اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنانے کیلئے انہیں ہدایات جاری کریں۔