مولانا فضل الرحمان کا میاں افتخار حسین کوٹیلی فون ، اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد 
ضمنی الیکشن میں اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی حکومت کے خلاف عوامی رد عمل ہے ،قائد جمیعت
متحدہ اپوزیشن کا اتحاد قائم رہا تو حکومت چند دن کی مہمان ہو گی، میاں افتخار حسین
قائمقام افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی کا ٹیلی فون،ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون کر ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے،مولانا فضل ا لرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی حکومت کے خلاف عوامی رد عمل ہے ، میاں افتخار حسین نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے این پی کی کامیابی متحدہ اپوزیشن کی کامیابی اور اگر متحدہ اپوزیشن کا اتحاد قائم رہا تو حکومت چند دن کی مہمان ہو گی ، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی اور عوامی نمائندگی کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ، انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی اپوزیشن اتحاد قائم رہے گا۔
دریں اثناء قائمقام افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے بھی میاں افتخار حسین کو ٹیلی فون کر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔