اے این پی پنجاب کے صوبائی کونسل کا اجلاس، انٹراپارٹی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن قائم، ریاض اے شیخ چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن منتخب
تمام اضلاع 31 اکتوبر تک ضلعی الیکشن کمیشنز کا قیام عمل میں لائے۔

لاہور، عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی کونسل کا اجلاس زیر صدارت منظور احمد خان صدراے این پی پنجاب ہوا جس میں صوبائی الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا اس کے ساتھ صوبائی کونسل کے ممبران نے ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی الیکشن کمیشن کے ممبران نے متفقہ طور پر ریاض اے شیخ کو چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن نامزد کیا اور جنرل سیکرٹری قاضی اظہار اور دیگر ممبران میں ڈاکٹرمحمد شفیق، ارشد خان اور انور خان شامل ہیں اس موقع پر احسان وائیں نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اےاین پی کا مینڈیٹ چرایا گیا منظور خان نے کہا کہ پنجاب میں اے نبی کو مزید فعال کریں گے یہیں پر پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اس موقع پر صوبائی ترجمان امیر بہادر خان ہوتی نے کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نہ تجربہ کار لوگوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے اس موقع پر صوبائی سیٹ الیکشن کمیشن قاضی اظہار نے الیکشن کے طریقہ کار پر بات کی اور تمام اضلاع سے کہا 31 اکتوبر تک ضلعی الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔