اے این پی نے مختلف اضلاع کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبران کا اعلان کر دیا

ضلع پشاور کا الیکشن کمیشن نصر اللہ خان،ارباب محمد کمال،عزیز غفار،ذوالفقار چمکنی اور ارباب ناصر پر مشتمل ہو گا۔

پشاور سٹی کیلئے محمد عمر خان سابق ناظم،کفایت اورکزئی،مہرین کامران، دانیال بلوراور حاجی ہدایت اللہ خان کے نام فائنل کرلئے گئے۔

چارسدہ کیلئے ظفر اللہ خان (سرکی) فاروق خان (شیخو)،روحینہ بی بی ، گل باچا اور مسرت یار کو نامزد کیا گیا۔

مردان سے ہارون خان، جواد خان ٹکر،شاہ رخ امان،، فاروق اکرم خان اور احمد بہادر خان ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے مختلف اضلاع کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی کا اعلان کر دیا ، اس امر کا اعلان گزشتہ روز منعقد ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد اتفاق رائے سے ضلعی الیکشن کمیشن کیلئے ممبران کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد کیا گیا، جس کے مطابق ضلع پشاور کا الیکشن کمیشن نصر اللہ خان،ارباب محمد کمال،عزیز غفار،ذوالفقار چمکنی اور ارباب ناصر پر مشتمل ہو گا جبکہ پشاور سٹی کیلئے مہرین کامران ،محمد عمر خان سابق ناظم،کفایت اورکزئی،دانیال بلور اور حاجی ہدایت اللہ خان کے نام فائنل کئے گئے ہیں،اسی طرح مردان کیلئے جواد خان ٹکر، شاہ رخ امان ، احمد بہادر خان، فاروق اکرم خان اور ہارون خان ،نوشہرہ سے جمال خان خٹک، احسان اللہ وزیر، زرعلی، ملک زاہد خان اور نور عالم خان ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران ہونگے،چارسدہ کیلئے ظفر اللہ خان (سرکی) فاروق خان (شیخو)،روحینہ بی بی ، گل باچا اور مسرت یار کو نامزد کیا گیا ،صوابی سے پرویز خان ایڈوکیٹ ، حیات اللہ ، زاہد خان (شیوہ)، خالد خان ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر تسلیم بی بی،ملاکنڈ کیلئے مسافر خان ،کرنل(ر) ابرار خان، شاہ روم خان، جمروز خان اور بشیر اللہ،اپر دیر کیلئے حاجی منور ، اعظم خان ،شاہ بہادر،ارشاد خان اور ملک عمران جبکہ لوئر دیر کیلئے حسین شاہ جان ،ملک محمد زیب،بخت زمان خان،ملک سجاد اور فضل معبود الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد کئے گئے،بونیر سے قریب الرحمٰن ایڈوکیٹ،سردار جہان خان ،اقبال خان چغرزئی ،اشتر خان ،فضل الٰہی اور سوات کیلئے رحمت علی خان امیر سیدخان،حسین علی، شاہ دوران اور صدیق علی خان کے نام فائنل کر لئے گئے۔

more on this topic
http://awaminationalparty.org/main/?p=15606