آئی ایس پی آرکو وزیر اطلاعات کے بیان پر وضاحت پیش کرنی چاہئے، زاہد خان
رانا مشہود کے بیان پر ردعمل ٹھیک رہا البتہ وزیر اطلات کے بیان نے کئی سوالات کھڑے کر رکھے ہیں۔
حکومت کی پشت پر فوج اور عدلیہ موجود ہونے کا اعتراف اداروں کو متنازعہ بنائے گا۔
غیر منصفانہ انتخابات کے دھاندلی زدہ ہونے کے حوالے سے پہلے ہی کئی سوالات موجود ہیں۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے رانا مشہود کے بیان کی تردید کرکے ٹھیک کیا تاہم وزیر اطلاعات کے بیان پر ابہام موجود ہے جس میں انہوں اعتراف کیا کہ ہماری پشت پر فوج اور عدلیہ کھڑی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کو اس بیان پر بھی وضاحت دینی چاہئے تھی اور اگر ایسا نہ ہوا تو لوگ انگلیاں اٹھائیں گے اور ملک کے دو ادارے متنازعہ ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ غیر شفاف اور غیر منصفانہ انتخابات کے دھاندلی زدہ ہونے کے حوالے سے پہلے ہی کئی سوالات موجود ہیں جن کے جوابات ابھی تک نہیں ملے،انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ،اگر رانا مشہود کے بیان کی تردید کی گئی ہے تو وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر بھی وضاحت سامنے آنی چاہئے ۔