سٹریٹ کرائمز اور کار سنیچنگ میں اضافے کے خلاف اے این پی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع
پشاور اور اس کے مضافات میں سٹریٹ کرائمز اور کار سنیچنگ معمول بن چکا ہے،شگفتہ ملک

پشاور(پ ر)پشاور اور اس کے مضافات میں سٹریٹ کرائمز اور کار سنیچنگ کے واقعات میں اضافے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کردیا گیا،ایم پی اے شگفتہ ملک کی جانب سے جمع کئے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پشاور اور اس کے مضافات میں سٹریٹ کرائمز اور کار سنیچنگ معمول بن چکا ہے،پشاور کے ٹاؤن شپ اور سٹی میں روزانہ کی بنیاد پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہورہی ہے اور اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس اور صوبائی حکومت سو رہی ہے،انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے اور کار سنیچنگ اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔