شہید طاہر داوڑ کے اغوا اور بیہمانہ قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی
بروز ہفتہ دن دو بجے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے،صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی
پارٹی کارکنان اور ذیلی تنظیمیں احتجاجی مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔
پختونوں کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔
طاہر داوڑ واقعے پر پختونوں کو کچھ اور ہی پیغام دیا جارہا ہے۔
واقعے کے بعد حکومتی سنجیدگی آشکارہ ہوگئی ہے کہ وہ کس حد تک حکومتی امور چلانے میں سنجیدہ ہے۔
کسی کی بھی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔
حکومتیں تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں اسلام آباد سے اغواء کیے گئے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی اغوائیگی اور بعد میں بیہمانہ قتل کے خلاف بروز ہفتہ دن دو بجے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے،صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کے ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں پختون سپوت طاہر ادوڑ کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائینگے،اس سلسلے میں تمام کارکنان اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ شہید طاہر داوڑ کی اغوائیگی اور بیہمانہ قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں کیونکہ شہید طاہر داوڑ کے واقعے کے بعد پختون قوم اور قیادت کو کچھ اور ہی پیغام دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہوچکا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ہرگز اس جبر اور حکومت کی غیر سنجیدگی پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں اور حکومتیں تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔