اے این پی نے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبران کا اعلان کر دیا 
ضلع ہری پور کا الیکشن کمیشن نثار شاہ،جاوید خان،سائرہ سید،اختر حسین اور حضر حیات پر مشتمل ہو گا۔
مانسہرہ کیلئے ڈاکٹر شاہین ضمیر،ڈاکٹر امان اللہ،سلطان خان،وزیر لالا اور بشیر مہمند کے نام فائنل کرلئے گئے۔
شانگلہ سے متوکل خان،حق نواز خان ایڈوکیٹ،حبیب الرحمان،شیر علی خان اور گل امین کو نامزد کیا گیا۔
لکی مروت کیلئے ممریز خان،حاجی حمید اللہ خان،وزیر خان،فضل الرحمان خان،ملک انور خان ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد۔
جنوبی وزیرستان کیلئے نیاز محمد،جنید خان،خان محمد،جہانگیر محسود اور الیاس محسود ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران ہونگے۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کا اجلاس صوبائی چیئرمین سردار حسین بابک کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹری جاوید خان یوسفزئی اور ممبران گل افضل خان اور ارم فاطمہ نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع کیلئے طویل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران کو ختمی شکل دے دی گئی۔اجلاس میں ہونے والے متفقہ فیصلے کے مطابق ضلع ہری پور کا الیکشن کمیشن نثار شاہ،جاوید خان،سائرہ سید،اختر حسین اور حضر حیات پر مشتمل ہو گا جبکہ ایبٹ آباد کیلئے شاہناز راجہ،سید شاہد رضا،اسحاق لالا،جہانزیب خان اور سردار سجاد کے نام فائنل کئے گئے ہیں،اسی طرح مانسہرہ کیلئے ڈاکٹر شاہین ضمیر،ڈاکٹر امان اللہ،سلطان خان،وزیر لالا اور بشیر مہمند ،بٹگرام سے ارشد خان الائی،زاہد ہمدرد،صادق خان،عالم خان اور خورشید ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران ہونگے،تورغرکیلئے سید شہزاد شاہ،زاہد خان،شیر ملک،سلیم اللہ اور اصغر خان کو الیکشن کمیشن کے ممبران کے طور پر نامزد کیا گیا ،شانگلہ سے متوکل خان،حق نواز خان ایڈوکیٹ،حبیب الرحمان،شیر علی خان اور گل امین،لکی مروت کیلئے ممریز خان،حاجی حمید اللہ خان،وزیر خان،فضل الرحمان خان،ملک اللہ نور،ضلع ہنگو کیلئے جہانگیر خان،ملک امان خان،ملک انور شاہ،واجد شاہ اور ریاض علی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے خان ولی،عمر خطاب،محمد نور،تیمور مروت اور فضل گل الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد کئے گئے،بنوں سے ناز علی،ارشد خان،شاقیاض خان،عبد المتین اوررقیب خان ،کرک سے شاہ نواز ،عمر فاروق،یعقوب خان،امجد خان اور ستار خان،ضلع کرم سے عابد طوری،عارف بنگش،محمد رحمان جاجی،انور اللہ اور راحت اللہ زردان نامزد کیے گئے،اسی طرح ضلع باجوڑ کیلئے شاہ نصیر خان،نور خان درانی،ملک عبد السلام،غلام حبیب اور ڈاکٹر محمد دین ،ضلع خیبر کیلئے لال ضمیر آفریدی،عابد مینہ وال،حبیب شینواری،امیر شاہ اور لال محمد،ضلع جنوبی وزیرستان کیلئے نیاز محمد،جنید خان،خان محمد،جہانگیر محسود اور الیاس محسود جبکہ شمالی وزیرستان کیلئے گل مرجان وزیر،سمیع اللہ وزیر،عرفان داوڑ،نثار علی داوڑ اور رحمان اللہ داوڑکے نام فائنل کر لئے گئے۔

 

اس سے اعلان کئے گئے اضلاع

http://awaminationalparty.org/main/?p=15594