ضلع نوشہرہ کے سابق جنرل سیکرٹری خوشحال خان کی رکنیت بحال

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے ضلع نوشہرہ کے سابق جنرل سیکرٹری خوشحال خان کی رکنیت بحال کردی ہے۔ خوشحال خان نے پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی کو تحریری درخواست کی تھی کہ وہ ائیندہ پارٹی آئین اور نظم وضبط کی سختی کے ساتھ پابندی کرینگے اور پارٹی کی پالیسیوں اور فیصلوں پر من وعن عمل کرنے کے پابند ہونگے اور ائیندہ کسی قسم کی خلاف ورزی اور کوتاہی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
خوشحال خان کی پارٹی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفیکیشن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے باچا خان مرکز پشاور سے جاری کیا۔