سردار حسین بابک کا مشتاق احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ملگری استاذان سوات کے صدر مشتاق احمد خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ملگری استاذان تنظیم کا قیمتی اثاثہ تھے اور ہمیشہ اساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے ، انہوں نے مرحوم کی پارٹی ، تنظیم اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مشتاق مرحوم کی وفات ان کے خاندان سمیت اے این پی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔