حاجی سردار زیب ننگیالے پختون کے صوبائی سالار نامزد کر دیئے گئے

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے حاجی سردار زیب کو ننگیالے پختون کا صوبائی سالار نامزد کر دیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے،یاد رہے کہ قبل ازیں مرکزی سالار محمد رسول خان کے پاس صوبائی سالار کا ایڈیشنل چارج بھی تھا جس پر اب باقاعدہ طور پر سردار زیب صوبائی سالار کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔