اسفندیار ولی خان نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل کر دی

فخر الدین نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نامزد ،دو ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی ایڈوائزر اسفندیار ولی خان نے دو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تنظیم سازی مکمل نہ کرنے اور وقت کا ضیاع کرنے پر این وائی او کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل کر دی ہے ،جبکہ نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے کر فخر الدین کو اس کا نیا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے ، دیگر ممبران میں سلیمان مندنڑ ( اسلام آباد) عصمت اللہ کاکڑ ( بلوچستان) عمر خٹک ( سندھ) اور پلوشہ عباس ( خیبر پختونخوا ) شامل ہیں ، اسفندیار ولی خان نے مزید تاکید کی کہ عام انتخابات سے قبل نوجوانوں کی انتخابی مہم میں ضرورت اور اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے 2ماہ کے اندر نئی تنظیم سازی مکمل کر کے منتخب تنظیم کو ذمہ داریاں سونپ دی جائیں ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے آرگنائزنگ کمیٹی کی تحلیل اور نئی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے۔