ارباب مجیب الرحمان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 31مارچ کو ہو گا۔
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے زہر اہتمام پارٹی کے سینئر رہنما ارباب مجیب الرحمان مرحوم کی یاد میں مورخہ31مارچ بروز ہفتہ بوقت دو بجے بمقام امان آباد پلوسی روڈ ارباب مجیب الرحمان کے حجرے میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور مرحوم کی سیاسی زندگی اور ان کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔