اے این پی اقتدار میں آ کر عوام کی تقدیر حقیقی معنوں میں بدل دے گی ، ایمل ولی خان

تعلیم صحت سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کر کے ان کے ثمرات براہ راست عوام تک منتقل کئے جائیں گے۔

سابق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے متنفر عوام اے این پی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔

پانچ سال تک صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

تبدیلی والے میٹرو بس منصوبے پر صوبوں کے عوام کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑکرچلے گئے۔

عوام25جولائی کو ووٹ کے ذریعے دھوکہ دینے والوں کا احتساب کریں گے، شمولیتی تقریب سے خطاب

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پی کے58سے نامزد امیدوار ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ25جولائی کو الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور اقتدار میں آ کر عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، تعلیم صحت سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کریں گے اور اس کے ثمرات براہ راست عوام تک منتقل کئے جائیں گے ، وہ ولی باغ چارسدہ میں یونین کونسل آگرہ سے کیو ڈبلیو پی کے سینئر نائب صدر حلیم گل اور ان کے ساتھیوں کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ،ڈسٹرکٹ ممبر سجاد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے، ایمل ولی خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں باچا خان بابا کے قافلے میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی غیر سنجیدگی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث عوام ان سے متنفر ہو چکے ہیں اور ان کا رجحان اب اے این پی کی جانب ہے کیونکہ اے این پی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر تعلیم ، صحت سمیت صوبے کے تمام دیگر شعبوں میں اصلاحات کریں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی حتی الوسع کوشش کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ نے کہاکہ نام نہاد لیڈروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیاگیااوران کے 5 قیمتی سال ضائع کردیئے ،350ڈیموں کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا البتہ ایک دوسرے کی کرپشن کی کہانیاں سامنے ضرور لائے، انہوں نے کہاکہ تبدیلی والے میٹرو بس منصوبے پر صوبوں کے عوام کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑکرچلے گئے ان کاکہناتھاکہ اب نئے وعدے وعید اور دعوؤں سے پختونوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن پختون قوم جاگ گئی ہے اور وہ ان لیڈروں کی حقیقت جان چکے ہیں اور25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد تبدیلی والوں سے بدلہ لیں گے۔