پارٹی مخالف سرگرمیاں ، اے این پی مردان کے تین کارکنوں کی رکنیت ختم 
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں ، گروپ بندیوں کی کوشش اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں مردان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں مطیع اللہ ، فضل مالک اور عبدالمالک کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے متذکرہ افراد کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے۔