پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام ٹھیکیداروں کے بقایاجات جلد از جلد ادا کرنے کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں،صوبائی اسمبلی کے سامنے صوبے کے ٹھیکیداروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے کے ٹھیکیداروں کے 30ارب روپے کے بقایاجات کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹھیکیداروں پر نئے ٹیکسسز لگائے جارہے ہیں اور پچھلے ایک سال سے اُن کی ادائیگیاں روک دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک مخصوص کمپنی کو ساڑھے پانچ ارب کا قرضہ تو دے سکتی ہے لیکن صوبے کے ٹھیکیداروں کے بقایاجات کا انتظام نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ مالی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے لیکن صوبائی و وفاقی حکومت اس سارے معاملے پر دلفریب نعروں سے کام لے رہی ہے۔سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کیوجہ سے دوسرے شعبوں کی طرح ٹھیکیداروں برداری بھی سراپا احتجاج ہے،ٹھیکیدار برادری کی ہڑتال کیوجہ سے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ آئی گی حکومت فوری طور پر اس اہم مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور ٹھیکیداروں کے واجبات کا انتظام کریں۔