آندرے پیوزن کی قیادت میں آئے وفد کو باچا خان ٹرسٹ اور پارٹی خدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد کی جانب سے باچا خان مرکز کی سرگرمیوں اور خطے میں اے این پی کے تاریخی کردار کو خرج تحسین پیش کیا گیا۔

تعلیم اور ادب و ثقافت کے شعبوں میں روسی حکومت کی طرف سے باچا خان ٹرسٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

پشاور ( پ ر ) روس حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کو تعلیم اور ادب و ثقافت کے شعبہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور خطے میں امن کے قیام اور انسان دوستی پر مبنی کردار کو سراہا ہے ، روسی حکومت کے وفد نے آندرے پیوزن کی قیادت میں باچا خان مرکز پشاور کا دورہ کیا ، اس موقع پر باچا خان ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ایمل ولی خان اور منتظم باچا خان مرکز انجینئر اعجاز یوسفزئی نے انہیں عوامی نیشنل پارٹی کے تاریخی کردار اور باچا خان ٹرسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران باچا خان ٹرسٹ ، باچا خان ٹرسٹ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور جمہوریت کی بالادستی ،سیاست میں رواداری ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اے این پی کی جدوجہد اور تاریخی قربانیوں کا ذکر کیاگیا ،اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک بھی اس موقع پر موجود تھے ، روسی وفد نے با چا خان مرکز کی سرگرمیوں کو سراہا اور تعلیم اور ادب و ثقافت کے شعبوں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ،یاد رہے کہ روسی وفد کا دورہ گزشتہ ماہ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے دورہ ماسکو کے سلسلے کی کڑی تھا۔