• بنوں ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی حکومت نہیں بلکہ حالیہ انتخابات ایک منظم پروگرام کے تحت کرائے گئے اور مخصوص شخص اور جماعت کو حکومت حوالے کر دی گئی ،آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ ممبر سازی کے سلسلے میں ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون قیادت کو منصوبے کے تحت پارلیمنٹ سے باہر کر دیا گیا خصوصاً عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ سب سے زیادہ نا انصافی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے مخصوص قوتیں کرتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک میں عجیب قسم کے حالات ہیں عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک تنزلی کی طرف گامزن ہے ،سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نے سو دن بعد بالآخر مڈٹرم الیکشن پر اختتام کیا ، تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان ، الیکشن کمیشن کے ضلعی چیئرمین ناز علی خان وزیر ، سیکرٹری شاہ قیاز با چا ایڈووکیٹ ، حاجی عبدالمتین خان ، حاجی رقیب خان ، ارشاد شمشی خیل ، حکمت پختون و دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ صوبائی قائدین کی ہدایت کے مطابق بنوں میں ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، دریں اثنا ء حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے فارم پْر کرتے ہوئے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا۔