پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و صوبائی چیئرمین الیکشن کمیشن سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ پارٹی ممبرسازی بروقت مکمل کی جائیگی۔نوشہرہ میں اے این پی کے رہنماء اور ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جمال خٹک کے حجرے میں ممبرسازی کے حوالے سے ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے کے طول وعرض میں ممبرسازی انتہائی منظم اور موثر انداز میں جاری ہے اور عوام کا جوق درجوق پارٹی ممبربننا پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن پارٹی ممبران بنانے کیلئے گھر گھر دعوت کو عام اور تیز کرنے کیلئے اپنی تمام ترتوجہ اور توانائی صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی فرد ممبرسازی کے عمل سے رہ نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی الیکشن کمیشن ہر یونین کونسل میں ممبرسازی مہم کے سلسلے میں پروگرام منعقد کریں اور تمام مکتب فکر کے لوگوں کو پارٹی ممبر بننے کی دعوت دیں ،انہوں نے کارکنان پر یہ زور بھی دیا کہ ممبرسازی مہم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شامل کیا جاسکے۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمیشن کے ممبران جاوید یوسفزئی،خورشید خٹک۔ارم فاطمہ اور گل افضل خان بھی موجود تھے۔