2018 August-2018 دہشتگردوں کی دھمکیاں ہمیں کارکنان سے نہیں روک سکتی،ایمل ولی خان

دہشتگردوں کی دھمکیاں ہمیں کارکنان سے نہیں روک سکتی،ایمل ولی خان

دہشتگردوں کی دھمکیاں ہمیں کارکنان سے نہیں روک سکتی،ایمل ولی خان

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اپنے الگ الگ ٹوئیٹر پیغامات میں کہا ہے کہ دہشتگرد ہمیں اپنے کارکنا ن سے نہیں روک سکتے،ہمیں اپنے ہر ورکر کے تحفظ کی فکر ہے،بلور خاندان نے فلسفہ عدم تشدد اور امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،نوجوان دانیال بلور کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے،اداروں اور حکومت کا کھڑا امتحان ہے جلد از جلد کارروائیاں شروع کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کو ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے،اگر خدانخواستہ کسی بھی اے این پی کارکن کو ٹارگٹ کیا گیا تو اس بار اے این پی قتل کا ایف آئی آر حکومت،متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کے خلاف درج کریگا۔ضلع مہمند میں لینڈ مائنز کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے دوسرے ٹوئٹ میں ایمل ولی خان نے کہا کہ لینڈ مائنز ایک سنگین مسئلہ ہے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند تحصیل صافی میں لینڈ مائنز کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس میں بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ قبائیلی اضلاع سے جلد از جلد لینڈ مائنز کا صفایا کیا جائے اور حالیہ واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی امداد کی جائے۔سانحہ ہاتھی خیل بنوں پر اپنے الگ ٹوئٹ میں ایمل ولی خان نے کہا کہ آج کے دن 89سال پہلے انگریز سامراج نے ہاتھی خیل بنوں کے مقام پر پر امن خدائی خدمتگاروں پر فائزنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 80خدائی خدمتگار شہید ہوئے تھے اور بہت سے زخمی ہوئے تھے،اُن خدائی خدمتگاروں کا گناہ صرف یہ تھا کہ انہوں نے انگریز سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا،ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم بھی اُسی تحریک کا تسلسل ہے اور ہر موقع پر حق کا ساتھ دینگے چاہے نتائج کچھ بھی ہو۔

شیئر کریں