ایمل ولی خان کا خدائی خدمتگار ظاہرشاہ خان اوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت
ظاہرشاہ خان کے انتقال سے اے این پی ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
مرحوم کی وفات ان کے خاندان کے ساتھ علاقے کے عوام کیلئے بلا شبہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر ظاہرشاہ خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ولی باغ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پارٹی کے ساتھ طویل رفاقت میں گرانقدر خدمات انجام دیں، اور ان کی یہ خدمات اور قربانیاں تاریخ کا ایک روشن باب ہیں ،ایمل ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔