اسفندیار ولی خان کا حاجی ظاہر شاہ اوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت
 ظاہر شاہ مرحوم سیاسی تاریخ کی ایک قابل تقلید شخصیت اورغیر متزلزل عزم کے پیکر تھے۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور خدائی خدمتگار ظاہر شاہ اوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ ظاہر شاہ مرحوم سیاسی تاریخ کی ایک قابل تقلید شخصیت اورغیر متزلزل عزم کے پیکر تھے ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تاریخی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہیں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔