اے این پی آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے بھرپور طالع آزمائی کرے گی

 پنجاب کے صوبائی پارلیمانی بورڈ نے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیرمین منظور احمد منعقد ہوا اجلاس میں 2018کے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں تمام ممبران نے اس امر پر زور دیا کہ آئندہ الیکشن میں پنجاب بھر سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائیگا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ وہ قومی اور صوبائی حلقوں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں اپنے متعلقہ اضلاع کے صدور کی سفارش بمعہ مقررہ فیس سیکرٹری پارلیمانی بورڈ جہانگیر خان کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔اجلاس میں چیر مین اور سیکرٹری سمیت قاضی اظھار، عمر خان، عجب خان، اور نصراللہ کاکڑ بھی شریک تھے۔