اے این پی ٹانک کے کارکن اور کونسلر عظمت اللہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں ، گروپ بندیوں کی کوشش اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں ٹانک کے پارٹی کارکن اور کونسلرعظمت اللہ کی رکنیت ختم کر دی ہے ،جبکہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ان کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے