حیدر خان ہوتی اور سردار بابک کی ڈسٹرکٹ نائب ناظم تورغر کو کامیابی پر مبارکباد

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے تورگر میں ڈسٹرکٹ نائب ناظم کیلئے ہونے والے انتخا بات میں اے این پی کے امیدوار سید نواز گل کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مقبولیت کھو بیٹھی ہے اور اے این پی کے نائب ناظم کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے ، انہوں نے پارٹی کی تنظیم کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نائب ناظم اپنی ذمہ داریاں عوامی مفاد کی خاطر بحسن خوبی انجام دینگے