اساتذہ کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف دھرنا دیا جائے گا ، امجد ترکئی
پشاور ( پ ر ) ملگری استاذان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذدہ برادری کے ساتھ نا انصافیاں بند کی جائیں اور اگر اساتذہ سے سروس سٹرکچر لینے کی کوشش کی گئی تو اسمبلی سے سامنے دھرنا دیا جائے گا، اس بات کا فیصلہ ملگری استاذان کے صوبائی اجلاس میں کیا گیا جوباچا خان مرکز میں تنظیم کے صوبائی صدر امجد علی ترکئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اس موقع پر گوہر خان ، اسلام خان، سرفراز خان ،لال باچا، ایوب ، فخر اسلام، مر تضی خان ، محمد عالم خان،راز محمد ، محمد نواز ، طارق خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ سے سروس سٹرکچر لینے کی کوشش کی گئی تو ملگری استاذان ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور اس کے خلاف اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی،صوبائی صدر امجد علی ترکئی نے کہا کہ اساتذہ کیلئے ٹیچر سن کوٹہ بحال کیا جائے اور سابق ای ای ایف کے فنڈز کا آڈٹ کیا جائے ۔