نیشنل یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات مکمل،گلزار خان صدر شیراللہ وزیر جنرل سیکرٹری منتخب 

پشاور (پ ر) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی کونسل اجلاس زیر صدارت چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پختونخوا سنگین خان ایڈوکیٹ باچا خان مرکز پشاورمیں منعقد ہوا جس میں صوبائی کونسل نے گلزار خان کو صوبائی صدر جبکہ شیراللہ وزیر کو اتفاق رائے سے جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور مرکزی چیئرمین این وائی او محسن داوڑ نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دیگر عہدیداروں میں جمال ناصر سینئر نائب صدر، اسد خان نائب صدر اول، ساود جان نائب صدر دوم، ثناء اللہ شاہ نائب صدر سوم، فصیح اللہ نائب صدر چہارم، ثناء اعجاز نائب صدر زنانہ، سہراب خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، کاشف باچا ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سہیل ضان جائنٹ سیکرٹری اول، عمران خان جائنٹ سیکرٹری دوم، ارسلان خان جائنٹ سیکرٹری سوم، گلکریم خان جائنٹ سیکرٹری چہارم، عظمت اللہ ترین سیکرٹری فنانس، پلوشہ عباس سیکرٹری انفارمیشن جبکہ لطیف اورکزئی کلچراینڈ ایجوکیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ان کے علاوہ جتندھر سنگھ کو بطور سیکرٹری اقلیتی امور اور کامران گگیانی کو کونسل کی رائے سے بطور سیکرٹری سوشل میڈیا مقرر کیا گیا۔ تمام کابینہ ممبران کا انتخاب اتفاق رائے سے مکمل ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور دیگر مقررین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو سیاسی طور پر فعال اور منظم کرنے میں نومنتخب کابینہ اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔