باچا خان اورولی خان بابا کا گھرانہ ایک ہو گیا۔

اسفندیار ولی خان اور بیگم نسیم ولی خان کے درمیان فیصلہ ، فرید طوفان اس کا حصہ نہیں ہونگے۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ولی باغ میں مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور بیگم نسیم ولی خان کے درمیان ہونے والے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ہے ، اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ باچا خان بابا اور ولی خان بابا کا گھرانہ ایک ہوگیا ہے اور اب سرخ جھنڈے تلے متحد ہو کر پختونوں کے حقوق کی جدوجہد کی جائے گی ،البتہ انہوں نے فیصلے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسفندیار ولی خان اور بیگم نسیم ولی خان کے درمیان ہونے والے فیصلے کے مطابق فرید طوفان اس فیصلے کا حصہ نہیں ہونگے۔